Live Updates

عمران خان کی حلف اٹھاتے ہوئے زبان لڑکھڑا گئی

روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا،صدر ممنون حسین نے تصیح کی اور دوبارہ پڑھایا

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

عمران خان کی حلف اٹھاتے ہوئے زبان لڑکھڑا گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہوئے زبان لڑکھڑا گئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایوان صدر میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس عمران خان حلف اٹھاتے ہوئے نروس دکھائی دیے۔ صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا تو عمران خان حلف اٹھاتے ہوئے کئی بار اٹکے اور غلطیاں کیں۔

(جاری ہے)

عمران خان جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین پر پہنچے تو انہوں نے خاتم غلط پڑھا ، جس پر صدر ممنون حسین نے ان کی تصیح کی اور دوبارہ سے پڑھایا۔ اپنی اس غلطی پر عمران خان مسکرائے اور خاتم النبیین کو دوبارہ پڑھا۔پھر انہوں نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا تو صدر نے تصحیح کی تو عمران خان پھر ہنسے، سوری کہا اور اپنی غلطی کو دور کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات