کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں‘ عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں اور شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ کانگو کے علاقے شمالی ک و میں ایبولا سے ہونے والی ہلاکتیں 44 تک پہنچ گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 کے لگ بھگ ہے۔

اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کی تنظیم یونیسیف کے مطابق بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی ایبولا کی لپیٹ میں اآچکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس ان علاقوں میں وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے جہاں پرتشدد حالات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :