Live Updates

خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان کی حلف برداری کے دوران آنکھیں بند کر ورد پڑھتی رہیں

ہفتہ 18 اگست 2018 20:07

خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان کی حلف برداری کے دوران آنکھیں بند کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی آنکھیں بند کر کے ورد پڑھتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایوان صدر میں عمران خان کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی ایوان صدر پہنچیں تو وہاں پر موجود خواتین مہمانوں نے ان سے ملاقات کی۔

جونہی تقریب حلف برداری نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی شروع ہوئی تو اس دوران بشریٰ بی بی نے اپنی آنکھیں ایک دم سے بند کر لیں اور ورد پڑھنے لگیں اور اپنے شوہر سمیت ملک بھر کی کامیابی کی دعائیں کرتی رہیں۔ جونہی حلف برداری ختم ہوئی تو بشریٰ بی بی کو تقریب میں بیٹھے خواتین مہمانوں نے ہاتھ ہلا کر اٹھایا اور انہیں مبارکبادیں پیش کیں ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات