Live Updates

عمران خان نے وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں ماضی کی روایت توڑ دی

9 ڈشز کی بجائے چائے ، بسکٹ اور پانی سے مہمانوں کی خاطر تواضع

ہفتہ 18 اگست 2018 20:15

عمران خان نے وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں ماضی کی روایت توڑ دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کے بیان کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے دوران 9 ڈشز کی بجائے مہمانوں کی چائے ، بسکٹ اور پانی سے تواؒضع کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر سادگی کو اختیار کریں گے اور ویسے ہی انہوں نے اپنی سادگی کے بیان کو ایوان صدر میں وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں عملی جامعہ پہناتے ہوئے مہمانوں کو ماضی کی طرح 9 ڈشز پیش کرنے کی بجائے چائے ، بسکٹ اور پانی سے تواضع کی ۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات