راولاکوٹ، عظیم کشمیری حریت پسند رہنماء ریاض ڈار انتقال کر گئے

ہفتہ 18 اگست 2018 20:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے دست راست اور عظیم کشمیری حریت پسند رہنماء ریاض ڈار انتقال کر گئے ریاض ڈار محمد مقبول بٹ کے ساتھ آخری مرتبہ 76ئ؁ میں بیس کیمپ سے عوامی مسلح جدوجہد منظم کرنے بھارتی مقبوضہ کشمیر جانے والے دستہ میں شامل تھے وہ مقبول بٹ کی آخری بارہ سالہ زندگی میں ان کے ساتھ بھارتی جیل میں قید رہے مقبول بٹ کی شہادت کے چار سال بعد انہیں اپنے ساتھ قید عبدالحمیدبٹ کے ساتھ رہا کر کے 88 ؁ میں آزاد کشمیر بھیجا گیا ریاض ڈار کی غائبانہ نماز جنازہ لال چوک سرینگر میں بھی ادا کی گئی جس میں یاسین ملک سمیت مختلف لو گوں نے شرکت کی مقبول بٹ کے بیٹوں جاوید مقبول بٹ ،شوکت مقبول بٹ ،بیٹی لبنیٰ مقبول بٹ این ایل ایف کے سابق سربراہ جی ایم میر غلام احمد جراح آزاد کشمیر میں مقیم جے کے ایل ایف کے سربراہان محمد صغیر خان ،صابر کشمیری ،این ایس ایف کے صدور کامران بیگ، اسد حسین نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات خان،جے کے پی این پی کے چیئرمین ذوالفقار احمد ،کشمیرفریڈم مومنٹ کے صدر خالد پرویز بٹ ،جے کے ایس ایل ایف کے قائدین انجینئر جلیل فرید ،انجنیئر یاسر -خان نے ریاض ڈار کی نظریے اور خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔