Live Updates

نوجوت سنگھ سدھو کی تقریب حلف برداری میں صدر آزاد کشمیر کے ساتھ نشست

مسعود خان کے ساتھ سدھو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 19:11

نوجوت سنگھ سدھو کی تقریب حلف برداری میں صدر آزاد کشمیر کے ساتھ نشست
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) : تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو کی نشست صدر آزاد کشمیر کے ساتھ رکھی گئی۔ مسعود خان کے ساتھ بیٹھے سدھو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں آج صبح نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔

تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف اور نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور بعد میں گلے بھی ملے۔

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو کے لیے جو نشست مختص کی گئی تھی اس کے بالکل ساتھ والی نشست صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے لیے مختص تھی۔یوں نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری صدر آزاد کمشیر کے ساتھ بیٹھ کردیکھی۔ مسعود خان کے ساتھ بیٹھے سدھو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتیوں نے اس تصویر پر شدید نفرت انگیز پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کل پاکستان پہنچے تھے ،وہ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رکن ہیں اور پنجاب کی صوبائی کابینہ کے رکن ہیں ۔ان کے آنے کو انکے سیاسی مخالفین نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات