بھارتی فائرنگ سے کشمیری شخص شہید ،ْ پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج

ہفتہ 18 اگست 2018 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 65سالہ کشمیری شخص کی شہادت کے معاملہ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔