انڈسٹر یل ایر یازون پولیس کی کارروائی، ڈکیتی، سر قہ با لجبر ، چوری کی وارداتو ں و دیگر جر ائم میں ملوث 80ملزمان گرفتار

قبضہ سے لا کھوں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، 4گا ڑ یا ں ، ایک مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، نقدی ، منشیات، اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

انڈسٹر یل ایر یازون پولیس کی کارروائی، ڈکیتی، سر قہ با لجبر ، چوری کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) انڈسٹر یل ایر یازون پولیس نے ڈکیتی، سر قہ با لجبر ، چوری کی وارداتو ں اور دیگر جر ائم میں ملوث 80ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لا کھوں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، 4گا ڑ یا ں ، ایک مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، نقدی ، 4505گر ام چرس و شراب اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلئے ، پولیس نے 6گینگ کی20ملزمان کو گرفتار کیا ، 08مجرمان اشتہا ری کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کی ہدایات پر ایس پی انڈ سٹر یل ایریا نے ایس ڈی پی او انڈ سٹریل ایر یا سرکل فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈی انسپکٹر فیا ض شنواری اور ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا سب انسپکٹر رشید احمد معہ دیگر افسران وجو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ،پولیس ٹیمو ں نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھر پو ر کر یک ڈائون کیا اور گزشتہ ڈیڑ ھ ما ہ کے دوران پولیس نے 80جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے ان کے قبضہ سے لا کھوں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، گا ڑ یا ں ، مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، نقدی ، منشیا ت واسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیں ہیں، انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس نے ڈکیتی ، سر قہ بالجبر ، چوری کی وارداتو ں میں ملوث06گینگز کی20ملزمان کو بھی گرفتار ی کیا ہے، جنہو ں نے سبز ی منڈی اور انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں میں وارداتیں کیں تھیں ، پولیس نے منشیا ت فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مو ثر کر یک ڈائون کر تے ہو ئے 38ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدما ت درج کیے اور ملزمان سے ان کے قبضہ سے 4505گر ام چرس ،594بو تلیں شراب ،270لیٹر الکو حل ، 35پسٹل ،5خنجر اور 128روند بر آمد کرلیے ، چار عدد گا ڑ یاں ، ایک عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کیا ہے، پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 04اشتہاری اور 04عدالتی مفروران کل 08مجرمان گرفتار کیئے، پولیس نے اسی عرصہ کے دوران پولیس نے آ ورہ گر دی میں ملو ث200 آ ورہ گردوں کو گرفتار کیا جبکہ 09 عادی مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں مزید سخت کیا جائے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :