ترکی کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بین الاقومی مالیاتی ادارے مٴْوڈیز اور ایس اینڈ پی نے ترکی کی مالیاتی ریٹنگ کم کر دی ہے۔ ایس اینڈ پی نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2019ئ میں ترکی کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مٴْوڈیز کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے اختیارات میں اضافے نے ملکی مرکزی بینک کو کمزور کیا ہے۔ مٴْوڈیز کے بقول اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ترک حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر ابھی گزشتہ دنوں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :