شام، فوجی بیرکس پر اسلامک اسٹیٹ کا حملہ ناکام

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) شام میں امریکی حمایت یافتہ دستوں نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ایک حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری نے ہفتے کو بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ نے مشرقی شامی صوبے دیر الزور میں تیل کی تنصیبات کے قریب واقع فوجی بیرکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس تناظر میں امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد اور کرد جنگجو تنظیم ’ایس ڈی ایف‘ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :