ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کی ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان کی مذمت ،نمائش روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 18 اگست 2018 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے بار کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل حفصہ بخاری ایڈووکیٹ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خانوں کی اشاعت پر شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریںہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون نے ایک بار پھر دنیا کا امن دائو پر لگا دیا ہے حفصہ بخاری نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اس معاملہ کو اٹھائیں اور عالمی سطح پر انبیاء کی شان میں گستاخی کی اسلامی شریعت کے مطابق سزا کا قانون پاس کروانے کیلئے اپنا کرادار اداکریں۔