Live Updates

سدھار،بلاول بھٹو زارداری کی پارلیمینٹ میں پہلی تقریرنے بڑے سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،عابد نذیر ایڈووکیٹ

پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے بلاول کی لیڈر شپ میں جماعت مزید مظبوط ہوگی،رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:43

سدھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) رہنما پیپلز پارٹی پی پی 108رانا عابد نذیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ورکرز نے بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ان کی پارلیمینٹ میں پہلی تقریر نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ن لیگ اور تحریک انصاف کی قیادت نے ایسی تقریریں کیں جیسے کسی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں ٖفضول باتیں کر کے ٹائم ضائع کیا ان کے مقابلے میں بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سوچ مثبت رویہ اور تقریر میں بھٹو خاندان کی قربانیوں کا مقصد واضح کر دیا سب کو بتا دیا کہ سیاست کرنے کیلئے بڑی عمر کی ضرورت نہیں سیاسی بصیرت کا ہونا ضروری ہے ن لیگ اور تحریک انصاف کی ہارس ٹریڈنگ نے دونوں جماعتوں کے نظریات کا پول کھول دیا ہے پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے سرکاری سکولوں میں صفائی طلبا ء و طالبات خاکروب کا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درجہ چہارم کے ملازم اساتذہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات