Live Updates

عمران خان کی وزارت داخلہ پاس رکھنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

شیخ رشید اور پرویز خٹک دونوں وزارت داخلہ کے طلبگار تھے،عمران خان نے شیخ رشید اور پرویز خٹک کی ناراضگی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 19:49

عمران خان کی وزارت داخلہ پاس رکھنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اگست 2018ء) :عمران خان کی وزارت داخلہ پاس رکھنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی۔ شیخ رشید اور پرویز خٹک دونوں وزارت داخلہ کے طلبگار تھے،عمران خان نے شیخ رشید اور پرویز خٹک کی ناراضگی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے مرحلے میں درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھیں گے تاہم انہوں نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان اپنے پاس وزارت توانائی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی،وزارت منصوبہ بندی، شماریات، نجکاری، ہاوسنگ اینڈ ورکس، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانی، پوسٹل سروسز، آبی وسائل، کیڈ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت امورکشمیروگلگت بلتستان، پارلیمانی امور رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کے لیے نامزد وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھ رہا تھا کہ عمران خان نے وزارت داخلہ جیسی وزارت اپنے پاس کیوں رکھی۔تاہم تازہ ترین اخبار عمران خان کی وزارت داخلہ پاس رکھنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی۔ شیخ رشید اور پرویز خٹک دونوں وزارت داخلہ کے طلبگار تھے۔شیخ رشید احمد اور پرویز خٹک وزارت داخلہ لینے کے خواہش مند تھے جس پرعمران خان نے دونوں کو وزارت داخلہ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔عمران خان نے وزارت داخلہ کے عوض پرویز خٹک کو وزارت اعلٰی چھوڑنے پر راضی کیا تھا۔اسی طرح شیخ رشید احمد گزشتہ کئی دن سے عمران خان سے ناراض بھی رہے۔دونوں کی ناراضی سے بچنے کیلیے عمران خان نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا۔شیخ رشید ریلوے اور پرویز خٹک وزارت دفاع لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات