عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، ان پر نیب کا کوئی مقدمہ درج نہیں،فواد چوہدری

ہفتہ اگست 20:55

عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، ان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا تھا ان کے خلاف قتل کا مقدمہ ان کے مخالفین نے درج کرایا تھا عثمان بزدار پر نیب کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ہفتہ کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ان پر نیب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف سیاسی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ ان کے مخالفین نے درج کرایا تھا انہوں نے کہا کہ انتخاب میں سیاسی امید واروںپر ایسے مقدمات بنائے جاتے ہیں ، عثمان بزدار متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں امید ہے کہ وہ کامیاب وزیراعلیٰ پنجاب ثابت ہوں گے۔