کلرکہار، بوچھال کلاں میں پولیس کی جعلی کاروائی کے خلاف عوام کا احتجاج کا فیصلہ

ہفتہ 18 اگست 2018 20:55

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بوچھال کلاں میں پولیس کی جعلی کاروائی کے خلاف عوام کا احتجاج کا فیصلہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بوچھال کلاں کے عوامی وفد نے بتایا کہ بوچھال کلاں میں پولیس اہلکا ر مصطفیٰ اور عدیل نے پرانے مقدمہ میں نامزد ملزم کو پکڑنا چاہا مگر غلطی سے اس کے بھائی پر ہاتھ ڈال دیا جب اس نے پکڑنے کی وجہ پوچھی تو اس پر تشدد شروع کر دیا مگر پولیس اہلکاروں کو تشدد اس قوت مہنگا پڑا جب پکڑا گیا لڑکا ان پر ٹوٹ پڑا اوران کی دھلائی کر دی جس کا بدلہ لینے کے لئے پولیس اہلکاروں نے رات کو ان کے گھر پر چڑھائی کر دی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی اور گھر سے قیمتی سامان بھی اٹھا لیا جس کے بعد انہوں نے نورپور گلی میں عبدالمالک کے گھر پر چڑھائی کی اور وہاں بھی بغیر لیڈی پولیس کے ان کے گھر میں داخل ہو گئے وہاں بھی چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان کے بیٹے عبدلخالق، وسیم، اور رضوان کو گرفتار کیا ان پر جعلی فائرنگ اور کسی ملزم کو پناہ دینے اور اسلحہ ڈال کر مقدمہ درج کر لیا جس پر اہلیان بوچھال کلاں نے پولیس کے خلاف باقائدہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول کل جاری کیا جائے گا