Live Updates

نئی حکومت، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا امکان

اگلےدو مہینوں میں پاک بھارت قیادت میں3 مقامات پرملاقاتیں ہوں گی، جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، ایس سی او کا اجلاس اورپاک بھارت کرکٹ میچ شامل ہیں۔ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 20:03

نئی حکومت، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا امکان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی نئی حکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے اور کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے،اگلے دو مہینوں میں پاک بھارت قیادت کے درمیان 3 مقامات پر ملاقاتیں ہوں گی، اگلے2 مہینوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، ایس سی اواجلاس اورپاک بھارت کرکٹ میچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے فوری بعد اگلے دو مہینوں کے اندر پاک بھارت کشیدہ حالات میں بہتری کے امکانات ہیں۔

کیونکہ آئندہ کچھ عرصہ میں پاک بھارت قیادت کی ملاقاتوں کے امکانات ہیں۔اگلے دو مہینوں میں پاک بھارت قیادت کے درمیان 3 مقامات پر ملاقاتیں ہونے کا امکان ہے۔ ملاقاتوں کے ان مواقعوں میں اگلے دومہینوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاک بھارت کرکٹ میچ اور ایس سی او اجلاس ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں پاک بھارت قیادت کی شرکت کے امکانات ہیں۔

تاہم ان مواقعوں پرپاک بھارت قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے آج کل پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں۔ تاہم پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد دونوں ممالک کے عوام تعلقات میں بہتری کی امید کررہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی فاتح تقریرمیں بھی بھارت کے ساتھ اچھے اور برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی بات کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھے ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔

تاہم آج پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے تودوسری طرف بھارتی فوج نے آج ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرفائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔ شہید شہری کا تعلق ایل اوسی پرگاؤں موجی سے تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ جس سے  بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کے دوران بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات