بھارت آئین کی دفعہ 35۔ اے کو منسوخ کرنے کی کوششیں بند کرے

فورم فار پیس اینڈ ٹریٹوریل انٹیگریٹی آف جموںوکشمیر کے رہنمائوں کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 اگست 2018 21:16

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فورم فار پیس اینڈ ٹریٹوریل انٹیگریٹی آف جموںوکشمیر ‘ کے بینر تلے جمع مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے جموں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ آئین کی دفعہ 35۔ اے کو منسوخ کرنے کی کوششیں بند کرے۔ مقررین میں شیخ عبدالرحمان، میر شاہد سلیم، آئی ڈی کھجوریا، جمیل کاظمی اور نریندر کھجوریا شامل تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ دفعہ35۔اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر عرضداشت کی سماعت رواں ماہ کی 27 تاریخ کو کرے گی۔دفعہ35۔

(جاری ہے)

اے جموں وکشمیر کے مستقل باشندوں کوخصوصی حقوق و مراعات فراہم کرتی ہے۔ تحریک حریت جموںوکشمیر اور سالویشن موومنٹ نے اپنے بیانات میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع کولگام کے علاقے بھان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔

تحریک حریت نے ایک بیان میں فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔پیلٹ بندوق سے متاثرہ افراد نے اپنی حالت زار پر قابض انتظامیہ کی عدم توجہی کیخلاف آج پریس انکلیو سرینگر میں ایک پر امن دھرنا دیا۔