مریدکے،گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی،موٹر سائیکل سوار ڈور پھرنے سے زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 21:16

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) معراج ٹائون میں گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارتر ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نارووال چوک فلائی اوور پر پتنگ بازی کے دوران موٹر سائیکل سوار کے گلے اور ناک پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔اطلاع کے مطابق حاجی انور چیمہ ولد منظور چیمہ نارووال سے مریدکے کی طرف جا رہا تھا کہ نارووال چوک فلائی اوور پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جسکو ریسکیو اہلکاروں نے فورا طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔