Live Updates

پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ،بابر یوسفزئی

عوام کی تمام امیدیں پوری کرنے کی کوشش کریں گے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہماری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

ہفتہ 18 اگست 2018 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ عوام کی تمام امیدیں پوری کرنے کی کوشیش کریں گے بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہماری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے امید کرتے ہیںکہ صوبائی حکومت صوبے میں کرپشن روکنے اور بلوچستان کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کرپشن سے پاک پاکستان اور ایک ایسے پاکستان کے لیئے ہے جس میں پاکستانی قوم کو یکساں حقوق میسر ھو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں تعلیمی مسائل اور صحت کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات