سکھر پولیس کی کاروائیاں ، نصیر آباد سے اغوا ہونے والے مزید دو مغوی پولیس مقابلے بعد بازیاب،تین اغواء کار گرفتار

ہفتہ 18 اگست 2018 21:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سکھر پولیس کی کاروائیاں ، نصیر آباد سے اغوا ہونے والے مزید دو مغوی پولیس مقابلے بعد بازیاب،تین اغواء کار گرفتار ،گرفتار ملزمان سے شارٹ گن سمیت دیگر اسلحہ برآمد، غوثپور کے کچے میں کی گئی کاروائی میں اغوا کارواں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی اسد رضا کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سکھر میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی نے آتے ساتھ ہی کامیاب کاروائیاں شروع کردیں۔

۔ تین مغوی بازیاب ہوئے تو ناقص کارکردگی پر چوک انچارج معطل کردیاہے اس سلسلے میں اینٹی کار لفٹنگ کراچی سے تبادلے بعد ایس ایس پی سکھر کا چارج سنبھالنے والے سید اسد رضا رضوی نے امن دشمن قوتوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس روز قبل نصیر آباد سے اغوا ہونے والے تین دیہاتیوں وحید، بچل اور خادم حسین کو غوثپور سے بازیاب کرواکر اغوا ء برائے تعاون کی متعدد وارداتون میں ملوث تین اغواکاروں اللہ داد، واجد اور شبیر کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ناقص کارکردگی پر چوکی انچارج کو معطل کردیاپریس کانفرنس میں ایس ایس پی سید اسد رضا رضوی کا مزید کہنا تھا کہ امن دشمن قوتوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گاشہر سکھر کو امن و امان کا گہورا بنانے میں سکھرپولیس ہر ممکن کوشش کریگی اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے پولیس افسر اور اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔