Live Updates

انور منصور خان اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 21:31

انور منصور خان اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سینئر قانون دان انور منصور خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران حکومت نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کیا تھا جو اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں ۔ انور منصور خان کا شمار سینئر اور پروفیشنل وکلاء میں ہوتا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری محکموں میں سیاسی بنیادوں کی بجائے پروفیشنل وکلاء کو تعینات کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات