حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے عرس مبارک کے موقع پر27اگست کو مقامی چھٹی ہو گی‘نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 21:31

حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے عرس مبارک کے موقع پر27اگست کو مقامی چھٹی ہو گی‘نوٹیفکیشن ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشدنے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر27اگست2018ء (بروز سوموار )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 26تا 28اگست منعقد ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے ضلع بھر میں27اگست (بروز سوموار )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔