Live Updates

ایرانی صدر نے عمران خان کو عالم اسلام کی امید قرار دے دیا

امیدہےعمران خان کےدوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا،حسن روحانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 20:22

ایرانی صدر نے عمران خان کو عالم اسلام کی امید قرار دے دیا
تہران (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :ایرانی صدر نے عمران خان کو عالم اسلام کی امید قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخابات میں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔انہوں نے اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی۔عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کئیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار کوووٹ نہیں دیا۔

یوں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہیں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے وہ پہلی ہم منصب تھیں جنہوں نے عمران خان کو فون کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

دونوں وزراء اعظم کے مابین ہونے والے اس ٹیلی فونک رابطے میں تھریسامے نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے پیشکش کی کہ نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلیے بھی تیار ہیں۔آج ایران کے صدرحسن روحانی نے بھی عمران خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔ایرانی صدرحسن روحانی کی عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دی۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ایران پاکستانی عوام کودل کی گھرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہے۔امیدہےعمران خان کےدوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اورایران کےدوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملےگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکےخواہشمندہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات