Live Updates

عمران خان نے بطو روزیر اعظم فرائض انجام دینا شروع کر دیئے

پہلے مرحلے میں 15 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ،کل حلف

ہفتہ 18 اگست 2018 21:31

عمران خان نے بطو روزیر اعظم فرائض انجام دینا شروع کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی بطور وزیراعظم اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے اور فوری طور پر حکومتی و وزارتی امور کو چلانے کے لیے کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کل اتوار کو دس سے پندرہ رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی جبکہ عمران خان نے پانچ مشیران کا بھی تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر لیتے ہی عمران خان نے حکومتی امور سنبھال لیے اور متعدد اہم انتظامی فیصلوں کی منظوری دی سیکر یٹر ی وزیراعظم ہاوس نے انھیں بریفنگ دی جبکہ متوقع کابینہ اراکین جو اج اتوار کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ان میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، شیرین مزاری، شیخ رشید۔

(جاری ہے)

شہر یار آفریدی، طارق بشیر چیمہ، غلام سرور خان، طاہر صادق، علی زیدی اور ایک رکن بلوچستان عوامی پارٹی سے ہوگا جبکہ متوقع مشیران میں بابر اعوان، عبد الرزاق داود، امین اسلم۔نعیم الحق۔ڈاکٹر عطائ الرحمن شامل ہونگے وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں بھی اعلی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسی لیے سب سے پہلے انہوں نے اپنے سیکرٹری سہیل عامر کو تبدیل کرکے محمد اعظم کو سیکر ٹری ٹو وزیر اعظم لگا دیا جبکہ تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہ بھی تبدیل ہونگے ان کی فہرستیں بن گئی ہیں اور مشاورت کے ساتھ اداروں میں سربراہ لگائے جائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات