امریکا سے کشیدگی، روس نے دو اسٹریٹجک بامبرز طیارے ریاست الاسکا کے قریب پہنچادئے

ہفتہ 18 اگست 2018 21:35

امریکا سے کشیدگی، روس نے دو اسٹریٹجک بامبرز طیارے ریاست الاسکا کے قریب ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) امریکا سے کشیدگی کے بعد روس نے دو اسٹریٹجک بامبرز طیارے ریاست الاسکا کے قریب پہنچادئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب میں مداخلت اور پابندیوں کے بعد ماسکو نے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئے ہیں۔روس نے ابدوزیں اور دیگر طیارے یورپ کے قریب بھیج دئے تو امریکی ریاست الاسکا کے قریب جنگی مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔ان مشقوں میں روس کے دو اسٹریٹجک بامبرز طیارے بھی شریک ہیں۔ سات ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد طیارے الاسکا کے قریب روسی بیس پر پہنچے ہیں

متعلقہ عنوان :