غزہ ،صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید اور ڈھائی سو زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 21:35

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید اور ڈھائی سو زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے رام اللہ، مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے وجود کے روز سے غزہ بدر کئے گئے آٹھ لاکھ فلسطینیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے اور فلسطینیوں کی زمین پر سے قبضہ ختم کیا جائے۔ احتجاج کے دوران ہزاروں فسلطینی غزہ اسرائیل سرحد پر جمع ہوئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کے دوران صیہونی نشانہ بازوں نے فائرنگ کرکے مزید تین فلسطینیوں کو شہید اور دو سو پچاس سے زائد کو زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہی