Live Updates

عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بننے پر منظور علی عارف کی مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اینڈ رائٹر اکیڈمی سابق آل رائونڈر کرکٹر اور قومی کھیلوں میں 51 سال خدمات سرانجام دینے پر منظور علی عارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جنہوں نے 1992 میں قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا عمران خان کی 22 سالہ دن رات کی جدوجہد کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم بننے پر دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منظور علی عارف نے کہا کہ ان کی سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح ہر شہری سادگی اپنا لے تو ملک چند دنوں میں ترقی کی راہ میں گامزن ہو جائے گا۔ منظور علی عارف نے امید ظاہر کی کہ عمران خان وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد کھلاڑیوں کا خون چوسنے والے فیڈریشنوں، ایسوسی ایشنوں اور دوسرے آفیشلز کا کڑا احتساب کریں گے اور ماضی میں کھلاڑیوں سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :