Live Updates

پیرمحل،اقتدار کے پجاری اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عوامی رائے کا احترام کریں،ممتاز دولتانہ

ہفتہ 18 اگست 2018 21:53

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان کے 21کروڑ عوام نے لوٹ مار اور جھوٹ دھونس دھاندلی ، نعرہ بازی کی سیاست کو مسترد کرکے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان پر بھر پور اعتماد کااظہار کردیاہے اقتدار کے پجاری اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عوامی رائے کا احترام کریں ان خیالات کا اظہار ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف ممتاز دولتانہ نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا اقتدار کے پجاریوں نے الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کی قیادت پر ہزاروں جھوٹے اورمن گھڑت الزام لگائے لیکن عوام نے تمام الزامات کی کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان کو منتخب کیا کیونکہ جس طرح ملک وقوم کو شریف برادران نے اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات میں اضافہ کرکے ملک وقوم کو بحران کا شکار کیا پاکستان کے محب قوم کا غصہ یقینی تھا پانچ سالوں میں اقتدار کے مزے لیتے ہوئے عوام کے مسائل کو بھول گئے انہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ عوام کی طاقت سے برسراقتدار ہوئے جمہوری عمل میں فیصلہ سازی کے کرداراور عوامی انتخاب کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی سے مثبت سیاسی عمل کو استحکام ملتا ہے ،حالیہ انتخابات میں عوامی سطح پر چناو کے عمل کی پاسداری کی حمائت ہونی چاہئے،وہ عوام کے بے حد مشکور ہیں،کہ جنہوں نے امیدواران کے چناو میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے انہیں اپنا قیمتی ووٹ باریاں لینے والی دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے عوامی طاقت کی حامل جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور عمران خان پر اعتماد کااظہار کیا، انہوںنے کہا پاکستان تحریک انصاف کو قدرت نے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان ترقی کرے گا اور بہت جلدتوانائی کے بحران کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ میعشت کی بحال کے لئے انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے جلد ہی عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوگا انہوںنے کہا عمران خان کا تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے استحکام کے لیے مل کر حکومت بنانے کی دعوت دینا ان کے عظیم لیڈر ہونے کی زندہ مثال ہے جس کو ملک کے وسیع ترمفاد میں انتخاب میں کامیاب ہونے والی پارٹیوں کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات