Live Updates

شیخ رشید عمران خان کی تقریب حلف برداری میں تاخیر سے پہنچے

شیخ رشید بجھے بجھے نظر آئے، میڈیا سے کوئی بات بھی نہ کی ،ہرکسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 22:11

شیخ رشید عمران خان کی تقریب حلف برداری میں تاخیر سے پہنچے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے جبکہ عمران خان کے قریبی دوست شیخ رشیداحمد تقریب میں تاخیر سے آئے اور بجھے بجھے نظر آ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب شرکت کیلئے سب سے لیٹ آئے اور بجھے بجھے ہوئے نظر آئے جبکہ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی نہیں کی،اس چیز نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔

اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جارہی ہے تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات