امریکہ کی وینزویلن حکومت کی جانب سے مبیتہ من مانی گرفتاریوں اورجبری اعترافی بیانات دلوانے کی مذمت

ہفتہ 18 اگست 2018 22:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) امریکہ نے وینزویلن حکومت کی جانب سے چاراگست کوصدرنکولس مدوروپرناکام ڈرون حملے کی تحقیقات کے دوران مبینہ طورپرمن مانی گرفتاریوں اورجبری طورپراعترافی بیانات دلوانے کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھرنووٹ نے کہاکہ امریکہ چاراگست کوسیاسی تشددکی مذمت کرتاہے ،جوبقول کراکس کے اپوزیشن کی جانب سے مدوروکوقتل کرنے کی کوشش تھی اوروینزویلن رہنماپرزوردیاہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں قانون کی حکمرانی کااحترام کریں۔ ان کاکہناتھاکہ وینزویلاحکومت کی جانب سے اس واقعے پرردعمل کے تحت بعض افرادکی من مانی گرفتاریاں سامنے آئی ہیں اوراس طرح قانون پرعملداری میں ناکامی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :