نائجیریا ،زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، کئی دیگر زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:23

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں گزشتہ روز زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ جگہ کا دورہ کرنے کے بعد نائجیریا کے نائب وزیراعظم یمی اوسن باجو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے آج اپنے ایک عزیز کو کھو دیا ہے،یہ بیان کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں کہ آپ کیا محسوس کررہے ہوں گے۔ جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے رپورٹر نے کہا کہ ابوجا کے جابی ایریا میں عمارت تاجروں کے زیر استعمال تھی جنہوں نے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :