Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دیدی

وفاقی وزراء ناموں اور ان کے قلمدانوں کا اعلان ہو گیا،وزراء پیر کو حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 18 اگست 2018 22:23

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ اور وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کردیا۔ کابینہ ارکان کل پیر کے روز ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزرا ء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو وزیر قانون ون انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ عامر محمود کیانی قومی ہیلتھ سروس ریگو لیشن اینڈ کوارڈینیشن، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزراء کل(پیر کو) ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔ 08-18/--155-A
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات