Live Updates

عمران خان ہوں یا شہباز شریف دونوں کی تقریر سے محسوس ہورہا تھا کہ سلطان راہی کسی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں،پی پی پی رہنماء

ہفتہ 18 اگست 2018 22:30

عمران خان ہوں یا شہباز شریف دونوں کی تقریر سے محسوس ہورہا تھا کہ سلطان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریڑی وقار مہدی اور نائب صدر راشد ربانی نے پی پی پی سیکریٹریٹ سندھ سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے پارلیمینٹ کے اجلاس میں ن لیگ اور اسکی ہم خیال جماعتوں نے جو رویہ رواں رکھا وہ تو قابل مذمت ہے ہی مگر حکومتی بینچوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے ن لیگ کا پورا پورا ساتھ دیا کیا کبھی حکومتی بینچ بھی احتجاج کرتے ہیں یہ کیسی تبدیلی ہے کہ ایک دوسرے کو پارلیمان جیسے مقدس ادارے میں کھڑا ہوکر چور چور کہا گیا، کیا دنیا کو ہم یہ پیغام دینا چاہتے تھے۔

عمران خان ہوں یا شہباز شریف دونوں کی تقریر سے محسوس ہورہا تھا کہ سلطان راہی کسی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں ایسے میں بلاول بھٹو زرداری کا خطاب پورے ملک کے نوجوانوں کی سوچ کا عکاس ثابت ہوا، بلاول بھٹو ذرداری وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں عوامی مسائل کی بات کی اور وہ بات کی جو پاکستان کا نوجوان اپنے رہنماوں سے سننا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنماوں کا کہنا تھا عمران خان ہوں یا شہباز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں میں تربیت کا فقدان ہے اور بلاول بھٹو ذرداری کا پاکستان کے پارلیمنٹ میں پہلا خطاب پاکستان کے تمام سیاسی رہنماوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریڑی نے وزیر اعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا موصوف نے جب جب جو کہا دوسرے روز اس سے پیچھے ہٹ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کو انکے جھوٹے وعدے یاد دلاتے رہیں گے امید ہے وہ اپنی ذات سے بڑھ کر پاکستان کا سوچیں گے اور اقتدار کی حوس میں اپنے مخالفین کی کردار کشی سے بعض رہیں گے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات