Live Updates

عمران خان نے 13 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں، وزارت داخلہ سرفہرست

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

عمران خان نے 13 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں، وزارت داخلہ سرفہرست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے تیرہ وزارتوں کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں جن میں وزارت داخلہ سرفہرست ہے۔ وزیراعظم نے اپنی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کیا ہے لیکن باقی تیرہ وزارتوں کے قلمدان اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں وزارت داخلہ‘ وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس ‘ وزارت مواصلات‘ وزارت توانائی‘ وزارت کشمیر اینڈ شمالی علاقہ جات‘ وزارت نارکوٹکس ‘ وزارت نیشنل فوڈز سیکیورٹی‘ وزارت اوورسیز پاکستانی‘ وزارٹ پورٹس اینڈ شپنگ ‘ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘ وزارت نجکاری اور وزارت آبی وسائل شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات