وزیراعظم آزادکشمیر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی ایل او سی پرلیپہ سیکٹر میں فائرنگ سے ایک شخص شہید دو بچے شدید زخم ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم آزا دکشمیر نے کہا کہ ہندوستانی افواج کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج گذشتہ دو روز سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کر رہی ہے جس سے شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ دہشت گردی ہے مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک نے ہندوستانی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے کئی دکانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔راٹھور