ہزارہ ڈویژن کی ضلعی حکومتوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں دو ارب سے زائد کا فنڈ جاری کر دیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ہزارہ ڈویژن کی ضلعی حکومتوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں دو ارب سے زائد کا فنڈ جاری کر دیا گیا، ضلعی حکومت ایبٹ آباد کو 54 کروڑ 68 لاکھ روپے اور مانسہرہ کی ضلعی حکومت کیلئے 63 کروڑ 83 لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع کی ضلعی حکومتوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں مجموعی طور پر دو ارب ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے جس میں سے ضلعی حکومت ایبٹ آباد کو 54 کروڑ 88 لاکھ، ضلعی حکومت ہری پور کو 44 کروڑ 85 لاکھ، ضلعی حکومت مانسہرہ کو 63 کروڑ 83 لاکھ، ضلعی حکومت بٹگرام کو 18 لاکھ 73 ہزار، ضلعی حکومت اپر کوہستان کو 11 کروڑ تین لاکھ، ضلعی حکومت تورغر کو 4 کروڑ 62 لاکھ اور ضلعی حکومت کولئی پالس کوہستان کو تین کروڑ 29 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :