Live Updates

کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مجرموں کا منتخب ہونا وزیراعظم کیلئے آزمائش ہے،علامہ رضی حسینی

اسمگلر کارکن قومی اسمبلی ہونا اوردہری شہریت کا حامل رکن سندھ اسمبلی سوالیہ نشان ہے، تحریک لبیک پاکستان کراچی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمگلر کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد دہری شہریت کے حامل ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کا رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوجانا اور پھر سرعام ایک سرکاری افسر کو زدہ کوب کرنا اور یہی نہیں اس سے قبل اپنے مرحوم باپ کی بیوہ کو ہسپتال میں زدوکوب کرکے اس کے ترکے کے مال کو جعل سازی سے ہتھیالینا نہ صرف غیر شرعی عمل ہے بلکہ ملکی قوانین کے مطابق ڈاکٹرعمران کا یہ سارا عمل سنگین جرائم کے دائرے میں آتا ہے،وہ اپنے دفتر میں مختلف صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ٹی ایل پی کے ذمہ داران اور ووٹرز کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ اب نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی آزماش کا اصل دور شروع ہوچکا ہے وہ ماضی مین جرائم پیشہ افراد کی ایوانوں میں موجودگی پر بہت تنقید کرتے رہے اور حال میں سینیٹ کے انتخاب میں نوٹوں کے عوض ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کے خلاف انہوں نے کارروائی بھی کی لیکن اب ان کی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی نااہلی کے باعث ان کے کراچی کے ارکان اسمبلی ثبوت اور شواہد کے ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عوام کے سامنے آچکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی کراچی انتظامیہ جو مذکورہ معاملے میں بلی کو دودھ کی چوکیداری پر مامور کردینے والی بات ہے وہ اپنے قائد کے دامن کو داغدار ہونے سے بچاتی ہے یا خاتون اول مداخلت کرکے بیوہ خاتون کے مال ہڑپ کرنے والے رکن اسمبلی کو پارٹی سے باہر کرواکر دونشستوں کو بچانے کے بجائے وزیر اعظم کی عزت کو بچاتی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات