Live Updates

صاحبزادہ نورالحق قادری قومی اسمبلی میں عقیدہء ختم نبوت وناموس رسالت کا دفاع کریں گے، مفتی رفیع نورانی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری مفتی محمدرفیع الرحمان نورانی ودیگر رہنمائوں نے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ ڈاکٹرپیر محمدنورالحق قادری کو وفاقی وزیرمذہبی اموربننے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں عقیدہء ختم نبوت وناموس رسالت کا دفاع کرتے ہوئے مقام مصطفیٰﷺ کے تحفظ ونظام مصطفیٰﷺ کے نفاذکے لئے قانون سازی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے اور عمران خان کے وعدے کے مطابق پاکستان کوریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے میں کاوشیں بروئے کارلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکابرین امت کا وتیرہ رہاہے کہ وہ دین حق اسلام کی سربلندی کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنامجاہدانہ بے باک اور دلیرانہ کرداراداکرتے آئے ہیں، جس طرح قیام پاکستان میں اپناکرداراداکیاتھااسی طرح استحکام پاکستان میں اپناکرداراداکریں گے،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ڈاکٹرصاحبزادہ پیر نورالحق قادری کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنارفرمائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات