پاکستان کا اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 اگست 2018 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر انکے خاندان،دوستوں اور تمام یو این فیملی کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اسی سالہ کوفی عنان افریقی ملک گھانا میں پیدا ہوئے تھے اور 1997 سے 2006تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں۔