حادثات کی روک تھام میں نوجوان طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،مشتاق احمد گشکوری

ہفتہ 18 اگست 2018 23:09

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) انچارج ایجوکیشن ٹریفک وارڈن مشتاق احمد گشکوری نے کہا کہ حادثات کی روک تھام میں نوجوان طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض انور قیصرانی کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین آگہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات کے واقعات پر قابو پایا جا سکے، یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ سٹی ہائی سکول میں طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ خطرناک فعل ہے جس کی زد میں سینکڑوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور ہزاروں معذر ہوکر اپنے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال اور مقابلہ بازی سے پرہیز کریں، انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنے والدین ، بھائی ، عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا کہیں ،انہوں نے کہا کہ گاڑی کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں اور جن کے لائسنس نہیں بنے، وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :