چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 18 اگست 2018 23:09

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ثاقب ظفر‘ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض‘ ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ‘ پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر سمیع بٹ‘ ایم ایس ڈاکٹر ارشاد‘ اے ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جمشید بشیر‘ مینجر صنعت زار زبیر احمد‘ اے وی پی حبیب بینک عرفان بٹ‘ پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی‘ قمر حمید کرمانی کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور آفیسرز اس موقع پر موجود تھے ،چیف سیکرٹری پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے توایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ارشاد چٹھہ نے انہیںہسپتال کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد چیف سیکرٹری نے ہسپتال کے ٹراما سنٹر‘ ایمرجنسی وارڈ‘ سرجیکل وارڈ اور فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں بھی صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور برن یونٹ اور چلڈرن ہسپتال کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات بارے استفسار کیا ،چیف سیکرٹری نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کی داد رسی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات تک عام آدمی کی رسائی ان کا بنیادی حق ہے،بعدازاںانہوں نے ہسپتال میں قائم ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجمن فلاح بہبودی مریضاں کے اراکین نے ان کا استقبال کیا،بعدازاں چیف سیکرٹری نے میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران صحافتی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں کوئی ایسی چیز نہ دکھائیں جس سے معاشرے میں خوف وہراس اور بے چینی پھیلے۔اپنے دورے کے اختتام پرانہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ‘ میونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کمیٹیوں کے حکام کو بھرپور صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :