انکم ٹیکس رٹیرن ای فائلنگ کے موضوع پر تر بیتی سیمینار کا انعادکیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 23:09

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پریمئر لاء کمپنی، گوجرانوالہ بز نس سنٹر اور سمیڈا کے باہمی اشتراک سے بزنس سنٹر کے آڈیٹو ریم میں انکم ٹیکس رٹیرن ای فائلنگ کے موضوع پر ایک تر بیتی سمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں پریمئر لاء کمپنی کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر اعجاز حسین ، قاضی ارباب اکبر فاروقی ایڈوکیٹ اور کمپنی کے چار ٹڈ اکاؤنٹینٹ وقار راؤ نے ای فائلنگ اور ٹیکس ریٹرن کے اہم نکات پر روشنی ڈالی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گو جرانوالہ بزنس سنٹر کے چئیرمین خواجہ ضرار کلیم، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پر یزیڈنٹ نو شاد احمد اور سمیڈا کے ریجنل کو آرڈ ینیٹر ملک عاصم نے خطاب کر تے ہوئے سمال اور میڈیم انٹر پرائز زڈویلپمنٹ کے کام پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

خواجہ ضرار کلیم نے پریمئر لاء کمپنی گوجرانوالہ اور سمیڈا کی باہمی کا وش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر FBR کو ایسی اصلاحات کے بارے میں بتانا چاہئے جس سے چھوٹے پیمانے پر بزنس کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتاکہ آج کا چھوٹا بزنس مین آنے والے کل میں بڑے بزنس مین کے طور پر سامنے آئے۔

چیئرمین پریمئر لا ء کمپنی گوجرانوالہ کے محمد سلیم شاہین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی طرح مستقبل میں بھی پر یمئر لاء کمپنی گو جرانوالہ ٹیکس ، کارپوریٹ اور دیگر اہم مو ضاعات پر معلوماتی ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہے گی جس سے ناصر ف چھوٹے بزنس مین کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔