Live Updates

جہانگیر ترین کاطویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ

21اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائینگے،مقصد مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار اور خود کو وقت دینا ہے‘ ترجمان

ہفتہ 18 اگست 2018 23:22

جہانگیر ترین کاطویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے ترجمان بابر بن عطا ء نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور جہانگیرترین کا خواب پورا ہوگیا ہے اس لئے اب انہوں نے طویل وقت کے لئے بیرون ملک قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ان کے بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات