بلوچستان اسمبلی میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں حضرت محمد ؐ کی شان میں توہین رسالت پر مشتمل گستاخانہ اور اشتعال انگزیز خاکو ں کی نمائش کے خلاف مذمتی قرار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں حضرت محمد ؐ کی شان میں توہین رسالت پر مشتمل گستاخانہ اور اشتعال انگزیز خاکو ں کی نمائش کے خلاف مذمتی قرار دادپورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ نے اراکین اسمبلی سید محمد فضل آغا، مولوی نوراللہ ،عبدالواحد صدیقی ،یونس عزیز زہری حاجی محمد نواز، اصغر علی ترین ،ثناء بلوچ، میر حمل کلمتی ،اختر حسین لانگو، نصیر احمد شاہوانی،سید احسان شاہ، سردار مسعود لونی، اصغر خان اچکزئی، زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، دینش کمار ،ڈاکٹر ربابہ خان،زینت شاہوانی، شکیل نوید دہوار، زبیدہ اللہ داد، بانو ،بشریٰ رند، اور ماہ جبیں شیران، کی جانب سے لائی جانیوالی مشترکہ مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے ایوان ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں حضور اقدس ؐ کی شان میں توہین رسالت پر مشتمل گستاخانہ اور اشتعال انگزیز خاکوں کی نمائش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے جوکہ ناقابل معافی جرم ہے۔

(جاری ہے)

اس سے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے مسلمان اللہ آخری نبی شعائر اللہ ، شعائر اسلام کی توہین کو قطعاً برداشت نہیں کرسکتے اس ناپاک اور اسلام دشمنی منصوبے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مغرب کے اس اقدام سے نہ صر عالم اسلام کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں بلکہ عالم اسلام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہیں۔ لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے۔

کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ مغر ب کے اس قسم کے مذموم مقاصد کو روکنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائیں اور حکومت پاکستان عالم اسلام کو متحد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔ اور بین الااقوامی دنیا کو اس بات پر آمادہ کریں کہ اسی مذموم حرکتیں بین الااقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت قابل مواخزہ جرم ہے۔ قرار داد پیش ہونے کے بعد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرے نے قرار داد کو پورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرنے کی درخواست کی جس کے بعد قرار داد کو پورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔