بلاول بھٹو زرداری کا سابق رکنِ سندھ اسمبلی غلام مجتبیٰ اِسران کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

بلاول بھٹو زرداری کا سابق رکنِ سندھ اسمبلی غلام مجتبیٰ اِسران کے انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی غلام مجتبیٰ اِسران کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم غلام مجتبی اِسران کو پارٹی اور اپنے حلقے کی عوام کے لیئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔