نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی کا سیکرٹری ہلاک

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن ..
مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی کا سیکرٹری ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر مٹھی ایک بار پھر دہشت میں آگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کے پرسنل سیکرٹری چندر شرما کو صادق فقیر چوک مٹھی کے پاس دو نامعلوم افراد نے سرے عام گولی مارکر قتل کردیا جبکہ قتل کرنے والے افراد با آسانی سے وہاں سے فرار ہوگئے بعد شہر میں خوف اور ہراس پھیل گیا اور شہر مکمل طور پر بند ہوگیا۔ واضح رہے کہ یہ شہر میں دوسرا قتل کا واقعہ ہے اس سے کچھ ماہ پہلے دو تاجر بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا۔