جنوبی وزیرستان ، آپریشن راہ نجات سے متاثرہ قبائلیوں میں معاوضے کی رقوم کی تقسیم

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات سے متاثرہ قبائلیوں میں معاوضے کی رقوم کی تقسیم کر دی گئیں اس حوالے سے پولٹیکل کمپاؤنڈ میں ایک تقریب میں بریگیڈئیر رائے عاصم کمانڈر بی ٹی ایف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان دلنواز وزیراورقبائلی عمائدین نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر رائے عاصم نے 206 متاثرہ افراد میں76.64 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر بی ٹی ایف برگیڈئیر رائے عاصم کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے پاک آرمی اور انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جنوبی وزیرستان میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے اور ان کو بنیادی سہولیات ان کی گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جا سکیںتقریب کے اختتام پر متاثرہ افراد نے چیکوں کی تقسیم پر پاک آرمی اور جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ کاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :