بلوچستان بار کونسل کا بیرسٹر فروغ نسیم کو وفاقی وزیر قانون بننے پر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطااللہ لانگو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ممبر جوڈیشل آف پاکستان منیر احمد خان کاکڑ ممبر بار کونسل محمد سلیم لاشاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان بار کونسل کے سابقہ وائس چیئرمین بیرسٹر فروخ نسیم کو وفاقی وزیر قانون بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر فروخ نسیم کے ملک کے اندر انصاف وقانون کے میدان میں اس کے گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ بطور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل انہوں نے سانحہ آٹھ اگست میں بلوچستان کے وکلا اور شہدا کے فیملی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور امید رکھتے ہیں کہ وہ بطور وفاقی وزیر قانون شہدا کے فیملی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔