ْکوئٹہ، انجینئر زمرک خان اچکزئی کی وزیراعلیٰ جام کمال خان سپیکر و ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سپیکر و ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ2008ء میں منتخب ہو کر آیا تو نواب اسلم رئیسانی ہمارے وزیراعلیٰ تھے تب ہمارے پاس تنخواہوں کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے ہر مہینے تمام پارلیمانی لیڈر نواب رئیسانی کی قیادت میں اسلام آباد کے چکر لگاتے تھے پھر ہماری جدوجہد سے اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ آئے جب ہمارے قائدین صوبائی خودمختاری اور پشتونخوا کے نام کا مطالبہ کرتے تھے تو انہیں غدار قرار دیا جاتا تھا مگر اٹھارہویں ترمیم کے تحت ہم نے یہ دونوں حاصل کئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے وسائل میں اضافہ ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے صرف پانچ سال میں نو سو سے زائد کارکن اور رہنماء شہید ہوئے اس کے باوجود ہماری جدوجہد جاری رہی جب ہم حکومت میں تھے تو ریکوڈک ، سیندک پر سٹینڈ لیا پھر اس کے بعد2013ء میں یہاں ایک حکومت بنی جس میں یہاں کے قوم پرست بھی شامل تھے مگر پانچ سال کے دوران کسی کو نہ تو اپنی روایت اور نہ ہی زبان کا خیال آیا پانچ سال کے دوران یہاں نہ کسی نے بلوچی اور نہ ہی پشتو میں تقریر کی اب کچھ لوگوں کو یہ چیزیں یاد آرہی ہیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دورمیں ایک روز بھی میں سی ایم سیکرٹریٹ نہیں گیا نواب زہری کے دور میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر ان سے بار بار ملاقات کی مگر نہ تو ہمارے فنڈز جاری ہوئے نہ مسائل حل ہوئے انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ پر زور دیا کہ وہ سابق دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائیں ایک جانب تو سابق حکومت فنڈز کا رونا روتی روہی دوسری طرف ہمارے فنڈز لیپس ہوتے رہے کرپشن کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم جام کمال کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں تمام ترقیاتی کام برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔