شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران جماعت اسلامی بن قاسم ٹاو ن کے امیرزون اور2خواتین سمیت8 افراد جاں بحق

ہفتہ 18 اگست 2018 23:29

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران جماعت اسلامی بن قاسم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران جماعت اسلامی بن قاسم ٹاو ن کے امیرزون اور2خواتین سمیت8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ تھانے کی حدود شاہرہ فیصل پر واقعی اللہ مالک ہوٹل کے سامنے ٹریفک حادثے میں موٹر سائکل سوار 50 سالہ ربنواز آفریدی ولد حسن باز خان آفریدی جاں بحق ہو گئے متوفی کی لاش کو اسپتال پہنچایا گیا متوفی لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی کے رہائشی تھے متوفی کے لوحقین میں 3بیٹے اور 2بیٹیا ں ہیں جبکہ ان کا آبائی تعلق خیبر پختون خواہ وادی تیرہ سے تھا اور جماعت اسلامی بن قاسم ٹاو ن کے امیر زون تھے ، پولیس کے مطابق متوفی کی موت شارع فیصل مادام اپارٹمنٹ کے سامنے کھلے میل ہول میں موٹر سائیکل سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے جاکر ٹکرا ئی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ، واضح رہے کہ شارع فیصل پر اس طرح کے متعدد مین ہول کھلے ہوئے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ، متوفی کا نما ز جنازہ اتوار کے روز صبح 10بجے لانڈھی کے علاقے چاول گودام شیر پاہ کالونی میں ادا کیا جائے گا ، صفورہ چورنگی ملیر چیک پوسٹ 5 کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر پانچ کے سامنے سیمنٹ سے لوڈ ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار ایک نوجوان اور دو خواتین ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گئے تینوں لاشوں کو ایمبولینسوں کے زریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر مرنیوالوں کی شناخت 25 سالہ عذرہ بی بی دختر مظہر حسین،18سالہ فروا دختر مظہر حسین اور 25سالہ عماد اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو سگی بہنیں ہیں عزرا اور فروا اپنے کزن عماد اللہ کے ساتھ جارہی تھی۔ ادھر کالا پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ قاسم علی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈیفنس موڑ سے کورنگی کی طرف جاتے ہوئے فٹ پاتھ سے 3 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی۔

پولیس کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی کا شعبہ ہے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوسکتی ہے۔ لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں تاہم لاش کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ اسٹیل ٹاو ن فلٹر پلانٹ سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ادھر۔ ادھر سپر ہائی وے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پر تشدد واقعات اور حادثات میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔